ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال میں لاری کی ٹکر سے آٹو رکشہ پر سوار دو لوگوں کی موت؛ چار شدید زخمی

ہلیال میں لاری کی ٹکر سے آٹو رکشہ پر سوار دو لوگوں کی موت؛ چار شدید زخمی

Tue, 15 Jun 2021 10:43:45    S.O. News Service

ہلیال 15/جون (ایس او نیوز) ہلیال  تعلقہ کے ناگ شیٹی کوپّا علاقہ میں پیر کو ہوئے ایک سڑک حادثہ میں  دو لوگوں کو موت واقع ہوگئی جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے  مطابق حادثہ اُس وقت  پیش آیا جب  گڈس آٹو پر  ڈرائیور سمیت چھ لوگ کھیتوں میں  کام کرنے کے لئے جارہے تھے کہ ہلیال ۔کلگھٹگی ہائی وے پر مخالف سمت سے آرہی ایک لاری تیز رفتاری کے ساتھ آٹو سے ٹکراگئی۔ ٹکر لگتے ہی آٹو ڈرائیور  ویریش کبرو (45) اور آٹو پر سوار  ہنومنوا ماروتی  بھجرنتی (60) موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ آٹو پر سوار دیگر چار لوگ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ ٹکر مارنے کے بعد لاری ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔ ہلیال پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولس چھان بین کررہی ہے۔


Share: